اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

’نو ماسک نو پیٹرول ‘اور ’نو ماسک نو شاپنگ ‘مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا 

datetime 12  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ(این این آئی)بٹگرام پولیس نے ’نو ماسک نو پیٹرول ‘اور ’نو ماسک نو شاپنگ ‘مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت کی نگرانی میں ضلع بٹگرام کے تمام تھانہ جات میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز/ایس ایچ اوز نے تاجر برادری اور پٹرول پمپ

مالکان کے ساتھ((No Mask No Shoppingکے حوالے سے میٹنگز کی جس میں افسران بالا کی طرف سے جاری کردہ درج ذیل احکامات سے ان کو آگاہ کیا گیا۔تاجر خود اور اپنے ملازمین کو بھی ماسک اور سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائے۔بغیر ماسک کے کسی بھی کسٹمر کو دوکان میں داخل نہ ہونے دیں اور نہ ہی اسکے ساتھ کسی قسم کے کوئی کاروباری معاملات طے کیے جائیں۔دوکان میں پانچ سے زائد مرد و خواتین کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد ہوگئی۔اور دوکانوں میں No Mask No Shopping والے پیغام کو آویزاں کریں۔ بازاروں میں ہجوم بنانے والے اور جو دوکاندار ان اقدامات پر عملدرآمد نہیں کریگا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔ عوام بازار میں آنے سے پہلے ماسک کا استعمال لازمی کریں ورنہ بازار میں داخل اور خرید و فروخت کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔ بچوں کو غیر ضروری طور پر ہرگز بازار نہ لائیں۔تمام پیٹرول پمپ مالکان اپنے عملہ کو ماسک کے استعمال کا پابند بنائیں اور بغیر ماسک کے موٹر سائیکل سوار و گاڑی ڈرائیوروں کو پٹرول نہیں دیاجائے۔ہیرڈریسر (چھاپ) اپنے دوکانوں پر مکمل کرونا حفاظتی کٹس کا استعمال کرینگے۔انھوں نے کیاکہ یہ سب عوام کی حفاظت کیلئے ھے اس لیئے عوام،تاجر برادری اور پٹرول پمپ مالکان سے گزارش کی جاتی ھے کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلا کو روکا جاسکے۔جبکہ نوماسک نو شاپنگ نو ماسک نو پٹرول کی مہم کو ھم نے کامیاب کرنا ھے۔مانسہرہ کی تاجر برادری بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ھیڈ کواٹر مانسہرہ محمد بشیر نے گزشتہ روز انجمن

تاجران مانسہرہ کے عہدیداروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انجمن تاجران کشمیری بازار مانسہرہ کے صدرمحمد یاسرجنرل سیکرٹری ساجد گل اور دیگر نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کی تھی۔ڈی ایس پی ھیڈ کواٹر مانسہرہ نے کہاکہ بازاروں میں ماسک پہن کر جوخریدار نہ آئے۔اس کو خریداری نہ کرنے دیں۔اور سوشل ڈیسٹنس کا خصوصی خیال رکھا جائے۔دکانوں کے باہر دائرے لگائے جائیں۔انھوں نے کہاکہ ڈی آئی

جی ھزارہ نے نوماسک نوشاپنگ نوماسک نوپٹرول کی جو مہم شروع کی ھے۔اس میں تاجر بھائیوں کا تعاون درکار ھے۔اس پر تاجر نمائندوں نے بھرپورتعاون کایقین دلایا۔کشمیری بازار کے صدر نے کہاکہ تین سو سے زائد ماسک ھم نے تاجروں میں تقسیم کیئے ھیں پانچ سنیٹائزر گیٹ آج سے فنکشنل ھو جائیں گئے۔انھوں نے کہا کہ کشمیری بازار اور دیگر بازاروں میں جگہ تنگ ھونے کے باعث سوشل ڈیسٹنس اور دکانوں کے آگے

نشانات لگاناممکن نہیں۔اگر ان بازاروں میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے تو بہتری آئیگی۔ھم سمجھانے کی کوشش کر رھے ھیں بازار بہت تنگ ھے۔دیہاتی خریدار بازار آرھے ھیں۔سماجی دوری کشمیری بازار مانسہرہ میں نہیں ھوسکتی۔جس کے جواب میں ڈی ایس پی ھیڈ کواٹر مانسہرہ نے

کہاکہ ماسک سنٹیائزرڈ کا ھوناضروری ھے۔کشمیر  روڈ سمیت دیگر بازاروں میں بھی فوری دائرے لگائے جائیں۔کشمیری بازار مانسہرہ میں سیکورٹی کا مسئلہ ھے۔ضلع مانسہرہ میں آٹھ احساس پروگرام کے سنٹر چل رھے ھیں۔جہاں پر ھم نے سیکورٹی فراہم کی ھوئی ھے۔دو شفٹ میں سیکورٹی پر مامور اہلکار تعینات کیئے گئے ھیں۔اس مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…