منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کروناوائرس کو پاکستان میں بڑی شکست کا سامنا !صحت یاب افراد کی تعداد اچانک بڑا اضافہ سامنے آگیا ، عوام کیلئے خوشخبری آگئی

datetime 12  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں اب تک کورونا سے مزید 28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 734 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 32820 تک جاپہنچی ،8555 مریض صحتیاب ہوگئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق منگل کو ملک بھر سے کورونا کے 776 کیسز اور 28 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 593 کیسز 18 ہلاکتیں

، خیبر پختونخوا سے 146 کیسز 10 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 37 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مزید 593 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک روز میں سب سے زیادہ 18 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کل 4064 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 593 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 18 اموات بھی ہوئیں جو اب تک سندھ میں ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعدد 12610 ہوگئی ہے اور 218 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے 2149 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 37 کیسز سامنے آئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 716 ہو گئی ، دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔پنجاب میں پیر کو کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 211 ہوگئی۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مزید 301 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 11869 تک جاپہنچی ہے۔خیبر پختونخوا میں منگل کو مزید 10 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 267 تک جاپہنچی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 5، مردان میں تین، صوابی اور مالاکنڈ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 146 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5021 تک جاپہنچی ہے۔محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 1305 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…