’’ملک میں لاک ڈاون کی صورتحال میں بتدریج نرمی‘‘ لوگ مارکیٹ اور بازاروں میں جاتے وقت ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں صارفین کیلئے ماسک لازمی قرار ، حکومت نے شہریوں کیلئے گائیڈ لائن جاری

9  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ملک میں لاک ڈاون کی صورتحال میں بتدریج نرمی کی جا رہی ہے، لوگ مارکیٹ اور بازاروں میں جاتے وقت ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے

ٹویٹر اکائونٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کورونا وائرس کے پیش نظر چند احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ دکاندار انفرا ریڈ تھرمویٹرز کے ذریعے گاہکوں کا ٹمپریچر چیک کرنا ہرگز نہ بھولیں۔ سٹور کے داخلی راستوں پر ہینڈ سینی ٹائزرز کی دستیابی یقینی بنائیں۔ سٹور کے اندر داخل ہونے والے صارفین کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیں، سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے لئے سٹورز کے اندر ضروری انتظامات کریں۔ پیغام کے مطابق سٹورز میں موجود ٹرالیوں کو جراثیم سے پاک کریں، سٹورز ملازمین کے لئے ماسک اور گلوز کا استعمال یقینی بنائیں، سٹورز کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے،خود بھی محفوظ رہیں، دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…