ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سندھ حکومت کا کورونا ریلیف آرڈیننس 2020 مسترد ، گورنر سندھ نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا 

datetime 7  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس مسترد کردیا اور اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ بجلی،گیس بل میں کمی اور کٹوتی یا رعایت صوبائی حکومت کا دائرہ اختیارنہیں، یہ دائرہ اختیار وفاق کا ہے۔گورنر سندھ نے سندھ حکومت کا کورونا ریلیف آرڈیننس 2020 مسترد کرکے سندھ حکومت کو واپس بھیج دیا۔گورنر ہائوس کے مطابق گورنرسندھ نے

ریلیف آرڈیننس پر اپنے تحفظات سے بھی سندھ حکومت کوآگاہ کر دیا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کوروناایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پراعتراضات لگادیئے، عمران اسماعیل نے کوروناایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی ذیلی شقوں پر اعتراض کیا۔گورنر سندھ نے اعتراض میں کہاکہ بجلی اور گیس بل میں کمی، کٹوتی یا رعایت صوبائی حکومت کا دائرہ اختیارنہیں، یہ دائرہ اختیاروفاق کاہے، بجلی،گیس کے بل میں کمی یارعایت وفاقی حکومت کااختیارہے، بجلی،گیس بل میں رعایت کاوفاقی حکومت پہلے ہی فیصلہ کرچکی ہے۔عمران اسماعیل نے کہاکہ ہرگزرتے دن کے ساتھ وفاقی حکومت ریلیف کاکام بڑھارہی ہے، آئین کے تحت بجلی،گیس کے معاملات وفاق کے کنٹرول میں ہیں، وفاق ملک بھرکے عوام بشمول سندھ میں ریلیف فراہم کررہاہے۔انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ریلیف سرگرمیوں کادائرہ بڑھایاجارہاہے، حکومت کسی خوف،امتیازی سلوک کے بغیر ریلیف کا کام جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2002  کے تحت گیس بھی وفاقی معاملہ ہے۔یاد رہے سندھ کابینہ نے کوروناوائر س آرڈیننس کی منظوری دی تھی، آرڈیننس کے تحت کسی بھی ملازم کونوکری سے نکالانہیں جاسکتا اور پرائیویٹ سیکٹرمیں کام کرنے والے ملازم کو تنخواہ لازمی دینا ہوگی۔آرڈیننس کے مطابق اسکولوں کی فیس20فیصدمعاف کرنی ہوگی اور بجلی کے بلوں میں مرحلہ وار رعایت دینی ہوگی جبکہ گھروں کے کرایوں میں ہرصورت رعایت دینی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…