لاہور( این این آئی )اکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے تمام سوالات کے جواب دئیے اور تحریری طور پر جمع بھی کروا دئیے ہیں،شہباز شریف سے منی لانڈرنگ کے بارے میں کوئی سوال نہیں پوچھا گیا اور نیب جھوٹ بول رہا ہے ،شہباز شریف کے خلاف اربوں اور کھربوں کی کرپشن کے متلاشی نیب نیازی گٹھ جوڑ نے
شہباز شریف سے پوچھا آپ اپنے بچوں کی گاڑی میں کیوں آئے ہیں؟ ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نیب نیازی گٹھ جوڑ کے جھوٹے الزامات اور کرونا کے خطرات کے باوجود نیب میں پیش ہوئے ،عمران صاحب ہیلی کاپٹر کیس اور آٹا چینی چوری میں نیب میں پیش ہوں،23 جعلی اکائونٹس اورفارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوں،نیب نیازی گٹھ جوڑ مالم جبہ، 125 ارب کے بی آر ٹی کھڈوں، 100 ارب کے درختوں کی کرپشن میں ملوث مجرموں کو بلانے کی تاریخ دے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن)قانون کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں تو عوام کے مجرم آٹا اور چینی چور کیوں نہیں؟،اگر نواز شریف بطور وزیراعظم اور شہباز شریف بطور وزیراعلی اور قائد حزب اختلاف قانون کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں تو عمران خان اور بزدار کیوں نہیں؟،شہباز شریف کا اصل جرم نالائق ، نااہل اور آٹا چینی چوروں کی نالائقی اور ڈاکہ بے نقاب کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا اصل جرم پورے پاکستان میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس مہیا کرنا ہے ،صاف پانی ، آشیانہ ، گندہ نالا ، 56 کمپنیاں ، زلزلے کے پیسوں کے الزام جھوٹ ثابت ہونے کے بعد اب آمدن سے زیادہ اثاثوں ،ملتان اور لاہور میٹروز میں کرپشن کے جھوٹے الزام کے بعد وہی گھسا پٹا آمدن سے زیادہ اثاثوں کا بھونڈا الزام رہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیشیاں اور عمران صاحب کے حصہ داروں کوبچانے کے لئے نیب قانون کی ترامیم ؟،نیب نیازی گٹھ جوڑ
سیاسی انتقام کی بدترین مثالیں قائم کررہا ہے ،جنہوں نے ملک و قوم کی خدمت کی، سرکاری خزانے کے اربوں روپے کی بچت کی ان کو طلب کیا جا رہا ہے ،جو قوم کا اربوں روپے کھا گئے انہیں نیب سلوٹ کرتا ہے ،نیب فیس بھی اور کیس بھی صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا دیکھتا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف کی نیب پیشی کے بعد بھی نالائق حکومت کی کورونا سے
نمٹنے کی کارکردگی بہتر نہیں ہو گی ،شہبازشریف پیش ہوگئے ہیں اب کورونا سے نمٹنے پر توجہ دیں ،نیب پیشی کے بعد ڈاکٹرز، طبی عملے کو حفاظتی سامان اور ہسپتالوں میں بیڈز کی عدم دستیابی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لئے حفاظتی لباس، ضروری سامان اور مریضوں کے لئے بستر کی فراہمی یقینی بنائیں،عمران صاحب شہباز شریف کی پیشی کے بعد اب مزدور ، دیہاڑی دار کو ریلیف پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب سیاسی انتقام کی سازش چھوڑیں اور قوم کی خدمت کا فرض نبھائیں۔