جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

اوپن یونیورسٹی:اوورسیز پاکستانیز کے لئے بیچلر سطح کے تعلیمی پروگرامز متعارف

datetime 3  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے  سعودی عرب ٗ  متحدہ عرب امارات ٗ کویت ٗ بحرین اور عمان میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگریHECکی نئی پالیسی کے مطابق(کے چار گروپس میں داخلے آفر کردئیے ہیں ٗ اِن میں ایسوسی ایٹ ڈگری )جنرل گروپ(ٗ ایسوسی ایٹ ڈگری )کامرس گروپ(ٗ )ماس کمیونیکیشن گروپ(اور) لائبریری انفارمیشن سائنسسز گروپ(شامل ہیں۔ایف اے/ایف ایس سی

یا مساوی اسناد رکھنے والے اِن پروگرامز میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔مدت پروگرام دو سال)چار سمسٹر(ہے ۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔جون مقرر کی گئی ہے۔ میٹرک اور ایف اے اسناد کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں ٗ شناختی کارڈ ٗ پاسپورٹ ٗ ویزا ٗ اقامہ کی تصدیق سدہ فوٹو کاپی داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہے۔داخلے کے خواہمشند افراد کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ داخلہ فارم کے ساتھ اپنی تازہ ترین تصویر چسپاں کریں ٗ تصویر کے بغیر داخلہ فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔داخلہ فیس اور فارم جمع کرانے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں درج ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی ایسوسی ایٹ ڈگری کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس ویب سائٹ https://aiou.edu.pk/overseasdel.asp سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔اوپن یونیورسٹی ملک کی واحد جامعہ ہے جو کئی سال سے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اِن ممالک میں مقیم پاکستانی اوپن یونیورسٹی کی اِس سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے ۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز )اوورسیز سیکشن(ٗ بلاک نمبر 2۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٗ سیکٹر H-8ٗاسلام آباد سے براہ راست یا فون نمبرز +92519057165, +92519250175پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…