غریب آدمی کھانے کیلئے ترس رہا ہے وہ ٹیسٹ کے پیسے کہاں ادا کرے، حکومت کورونا وائرس کے ٹیسٹ مفت کرائے،آنے والے دنوں میں کروناوائرس بڑھے گا یا کم ہو گا؟ حکومت کو ایسے وقت میں کیا کرنا چاہیے؟ مشورہ دیدیا گیا 

3  مئی‬‮  2020

ا سلام آباد (این این آئی) سابق وزیرداخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف پاک آرمی کے چیف کی بروقت مدد قابل ستائش ہے،شروع میں حکومت اگر کورونا وائرس کو سریس لیتی تو حالات آج مختلف ہوتے، غریب آدمی کھانے کیلئے ترس رہا ہے وہ ٹیسٹ کے پیسے کہاں ادا کرے، حکومت کورونا وائرس کے ٹیسٹ مفت کرائے،آنے والے

دنوں میں کورونا مزید بڑھے گا اور مشکلات دوگنا ہونگے، وزیراعظم عمران خان فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ ہفتہ کو سینیٹر رحمان ملک کی کتاب ’’کورونا وائرس قومی سلامتی کوخطرہ‘‘ کی تقریب رْونمائی کی صدارت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کی۔کتاب کی تقریب رْونمائی کورونا وائرس کیخلاف اختیاطی تدابیر کے مدنظر ویڈیو لنک کی ذریعے کی گئی۔سینیٹر رحمان ملک کی کتاب 24 ابواب و 255 صفحات پر مشتمل ہے۔سینیٹر رحمان ملک کی کتاب کی کمائی کورونا کیخلاف فنڈ میں جائیگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ سینیٹر رحمان ملک کو کم عرصے میں ایک اہم مسئلے پر جامع کتاب لکھنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمات میں سبقت لی ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ سینیٹر رحمان ملک نے ہمیشہ اپنے بہترین کارگردگی سے ہمیں خیریت میں ڈالا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹر رحمان ملک نے حکومت کو کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کیلئے بروقت تجاویز پیش کئے تھے، حالات آج قدرے مختلف ہوتے اگر حکومت سینیٹر رحمان ملک کی 37 نکاتی پلان پر عملدرآمد کرتی۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹر رحمان ملک نے ملک میں کورونا پھیلنے سے پہلے حکومت کو کورونا کیخلاف اہم اقدامات تجویز کیے تھے۔انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس نے پورے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ہر انسان کو پریشان کیا ہے، آج ملک کو اتنی اتفاق اتحاد کی ضرورت ہے جتنا ہم نے دہشتگردی کیخلاف پیدا کیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ جسطرح ہماری فوج نے قربانیاں دیکر دہشتگردی کیخلاف لڑی اس طرح آج ہم کورونا کیخلاف لڑے۔ انہوںنے کہاکہ زندہ ہونگے تو سیاست کرینگے اسلئے ہمیں کورونا پر سیاست نہیں کرنا چاہیے،سینیٹر رحمان ملک نے نیشنل ہیلتھ سرویسز کو بہتر کرنے اور وبا سے لڑنے کیلئے اہم تجاویز پیش کئے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ کتاب لکھنے کا مقصد حکومت

و بین القوامی اداروں کی توجہ کورونا  سے متعلق اہم معاملات کیطرف مبذول کرنا ہے، پوری دنیا کا کورونا وائرس ملا کر ایک گرام بنتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج ساری قومیں ملکر پوری دنیا سے ایک گرام کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں کر پا رہے ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہم پر اپنا رحم و کرم کرکے کورونا وائرس کا خاتمہ کرے۔انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے متعلق پائے جانے والے مختلف شکوک و شبہات پر روشنی ڈالی ہے،

کتاب کے ذریعے عوام میں کورونا وائرس کے متعلق آگاہی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے متعلق شکوک و شبہات دور کرنے کیلئے  اقوم متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خطوط لکھے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا پیش کردہ 37 نکاتی قومی ایکشن پلان بھی کتاب کا حصہ ہے، کورونا وائرس کو ایک تفتیشی نگاہ سے بیان کیا ہے کہ کہیں یہ بطور جنگی ہتھیار استعمال تو نہیں کیا گیا۔

سینیٹر رحمان ملک  نے کہاکہ نیشنل کوآرڈینیشن سنٹر  کی تشکیل کے بعد معاملات کافی بہتر ہوئے ہیں، کورونا وائرس کیخلاف پاک آرمی کے چیف  کی بروقت مدد  قابل ستائش ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرز، نرسوں اور دیگر طبی عملے بشمول قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ 27 فروری کو جب ملک میں فقط دو کورونا کیسز تھے میں نے قائمہ کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا،

شروع میں حکومت اگر کورونا وائرس کو سریس لیتی تو حالات آج مختلف ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کورونا وائرس کے ٹیسٹ مفت کرائے، غریب آدمی کھانے کیلئے ترس رہا ہے وہ ٹیسٹ کے پیسے کہاں ادا کرے۔سینیٹر رحمان ملک ن ے کہاکہ آنے والے دنوں میں کورونا مزید بڑھے گا اور مشکلات دوگنا ہونگے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائے،

فیڈرل گورنمنٹ بڑے کا کردار ادا کرکے الزام تراشی کی بجائے انتہاؤں اتحاد پیدا کرے۔ انہوںنے کہاکہ  دنیا میں سوال پیدا ہورہا ہے کہ کیا کورونا وائرس انسان نے بنایا؟ کورونا وائرس ستمبر سے شروع ہوا اور بہت سوچ سمجھ کر بنایا گیا ہے۔رحمٰن ملک نے کہا کہ جس نے کورونا میں جینیاتی تبدیلی کی اسے سامنے آنا چاہیے، 2019 میں ایک کمپنی نے کورونا کی ویکسین کی تیاری کا پیٹنٹ لیا، وائرس آنے سے

پہلے اس کا پیٹنٹ کیوں لیا گیا اور ویکیسن کیوں نہ بنائی؟رحمن ملک نے کہا کہ صحت کا نظام بہت بہتر بنانا ہوگا۔رحمن ملک نے کہا کہ ہمیں اپنے قرضے معاف کرانے چاہئیں، میں نے آئی ایم ایف سے قرض معاف کرانے کیلئے پورا کیس تیار کیا ہے ،حکومت قرض معاف کرانے سے متعلق مجھ سے مدد لے سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…