بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

پنجاب حکومت نے یومیہ 6ہزار کرونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 2  مئی‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن کی سیاسی پارٹنر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) اپنی ڈوبتی سیاسی نائو کو بچانے کیلئے حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈے میں مصروف ہیں ،انشا اللہ یہ کڑ ا وقت بھی گزر جائے گا لیکن قوم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے منفی کردار کو یاد رکھے گی اور وقت آنے پر ان کا محاسبہ بھی کیا جائے گا ،صوبے میں آج سے

یومیہ 6ہزار ٹیسٹ کئے جائیں گے جس کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا ،عام آبادی میں وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے رینڈم ٹیسٹنگ کا آغاز بھی ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کیلئے جاری اپنے بیان میں کیا ۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے نیک نیتی سے کی گئی محنت سے ماضی کے نام نہاد تجربہ کار وں کو کارکردگی کے میدان میں پچھاڑ دیا ہے اس لئے ان کی راتوں کی نیندیں بھی اڑی ہوئی ہیں۔ سندھ میں بسنے والے بھی ہمارے بہن بھائی ہیں اور ہماری دعا ہے کہ پورے ملک میں کورونا وباء کاجلد سے جلد خاتمہ ہو۔ سندھ میں اس آفت میں بھی کرپشن کی ہوشربا داستانیں سامنے آرہی ہیں جس پر ہر شخص پریشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام یہ خیال کر رہے تھے کہ بلاول زرداری قرنطینہ سے باہر آنے کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے مثبت تجاویز پیش کریں گے لیکن وہ اپنی پوری پریس کانفرنس میں اپنی ناکامیوں کا ماتم کرتے ہوئے اس کا ملبہ وفاقی حکومت پر ڈالتے ہوئے نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ا ور پیپلز پارٹی یہ بات اپنے پلے باندھ لیں کہ اب ان کا منفی پراپیگنڈے کی سیاست سے گزر بسر نہیں ہوگا بلکہ انہیں عمران خان کے سیاست میں متعارف کرائے گئے معیار کو اپنانا پڑے گا۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…