ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

جھوٹ پکڑے جانے پر سلیم صافی نے معافی مانگ لی ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا، جانئے سلیم صافی نے کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالے اسپیکر اسد قیصر سے متعلق کیا کیا کہا تھا ؟‎

datetime 2  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی سلیم صافی کا قومی اسمبلی اسپیکر اسد قیصر سے متعلق اپنے ٹویٹ میں کیا کہنے کی کوشش کی تھی جو بعدازاں جھوٹ پکڑے جانے کے پر سینئر صحافی نے معافی مانگتے ہوئے ڈیلیٹ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر کالم نگار و اینکر پرسن سلیم صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسد قیصر کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد لکھا کہ

’’ اللہ اسد قیصر اور ان کے بچوں کو صحت کاملہ عطا کرے ، لیکن اگر سرکاری خرچے پر لاک ڈائون کا یہ مذاق اڑا کر کرونا کو دعوت نہ دی جاتی تو کیا بہترنہ ہوتا ۔ اسمبلی اجلاس تو نہیں بلایا جا سکتا لیکن وزراء اور سفرا کی اس طرح کی دعوتوں کا اہتمام کیا جا سکتا ہے ۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟ ۔سلیم صافی نے جو خبر تصاویر شیئر کی تھی وہ گزشتہ سال 2019 کی ہے جب امام کعبہ پاکستان تشریف لائے تھے اور انکے اعزاز میں ظہرانہ کیا گیا تھا۔ اس تصویر میں شاہ محمود قریشی، شہریار آفریدی، علی محمد خان، پیر نورالحق قادری، سعودی عرب اور یواے ای کی اہم شخصیات کو دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم سلیم صافی کی جانب سے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے میدان سنبھا ل اور انہوں نے معروف صحافی کی خبر کو جھوٹ قرار دیا اور تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کم از کم تصاویر شیئر کرنے سے قبل یہ تو تحقیقات کر لیتے کہ یہ کب کی تصویر ہے ۔ سلیم صافی نے حقیقت سامنے آنے کے بعد اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا اور معافی مانگ لی ہے ۔ سینئر صحافی نے ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’سوشل ڈیسٹینسگ کےبارےمیں حساس ہونےکی وجہ سے سلیمانی صاحب کی یہ ٹویٹ میں نے تبصرے کےساتھ ری ٹویٹ کی تھی لیکن اب پتہ چلا کہ یہ پرانی تصویرتھی۔میں اس غلطی پر اسد قیصر صاحب سے معذرت خواہ اور ان کی جلدصحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔اس جرم کی بنا پر میں نے سلیمانی صاحب کوان فالو کردیا ہے ۔ ‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…