جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس نے پاکستان کوچاروں طرف سے گھیر لیا، 24گھنٹے میں مزیدہلاکتیں،صورتحال انتہائی تشویشناک

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 417 ہوگئی ،نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18235 تک جا پہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ہفتہ کو ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 536 کیسز سامنے آئے ہیں اور 9 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 514 کیسز 9 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب سے اب تک کورونا کے مزید 514 کیسز اور 9 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کی۔ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 6854 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 115 تک جا پہنچی ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق 768 زائرین، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدی اور 4075 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2206 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 365ہوگئی ہے ، شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس سے متعلق جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں ابتک اٹھارہ ہزار ایک سو چودہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں 6 ہزار 733 ، سندھ میں 6 ہزار 675 ، خیبر پختونخواہ میں 2 ہزار 799 ، اسلام آباد میں 365 ، بلوچستان میں 1 ہزار 136, گلگت بلتستان میں 349 اورآزاد کشمیر میں ابتک 66 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 9 ہزار 164 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جو ابتک کے ایک ہی دن میں کیے گئے سب سے زیادہ ٹیسٹ ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ابتک مجموعی طور پر 1 لاکھ 93 ہزار 859 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 4 ہزار 715 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…