جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

2 ڈسپنسر بھائی کورونا سے جاں بحق، ڈاکٹروں سمیت 97 ہیلتھ ورکرز وائرس سے متاثر

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں 59 ڈاکٹروں سمیت 97 ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جبکہ سول ہسپتال کے دو ڈسپنسر بھائی کورونا سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔وزرات قومی صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 30 اپریل تک بلوچستان میں کورونا وائرس سے 59 ڈاکٹرز، 04 نرسز ۱ور 34صحت عملہ متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 87کو گھروں میں آئی سولیٹ کردیا گیا

، 10اہلکار کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے۔اعداد وشمار کے مطابق اب تک کوروناوائرس سے صوبے میں دو ہیلتھ کیئر ورکر جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب بلوچستان میں کورونا وائرس نے ایک اور ہیلتھ ورکر کی جان لے لی جہاں سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ حادثات کے سینئر ڈسپنسر منور خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ کے اعلامیے کے مطابق شعبہ حادثات کے سینئر ڈسپنسر حاجی منور خان چند روز قبل کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جو زیر علاج تھے اور وہ جمعہ کو انتقال کر گئے۔ایک ہفتہ قبل ان کے بھائی سینئر ڈسپنسر سول ہسپتال دلاور خان بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر جاوید اختر سول ہسپتال کوئٹہ نے حاجی منور کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…