جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں ایک روز میں کتنی بڑی تعداد میں کرونا مریض سامنے آئے جو سب سے زیادہ ہیں ؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے افسوسناک تفصیلات بتا دیں

datetime 1  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ بتدریج ان شعبوں کو پابندیوں سے آزاد کیا جارہا ہے جہاں وائرس کے پھیلنے کے امکانات نسبتاً کم ہیں۔میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ متعلقہ شعبوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد نہیں کیا گیا تو ممکنہ فوائد حاصل نہیں ہوں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ایک طرف بیماری کے پھیلاؤ کو روکنا چاہتے ہیں

اور دوسری طرف معیشت کا بحال دیکھنا چاہتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ مختلف اوقات میں مختلف اداروں، کاروبار، دکانوں، شعبہ تعمیرات سمیت مساجد سے متعلق مرتب کئی گئی ایس او پیز کو انفرادی طور پر ذمہ داری میں شامل کرلیں تو پھر اس کے نتائج مثبت آسکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ایس او اپیز متعدد مرتبہ دہرائی جائیں گی اور اس ضمن میں تمام معلومات کوویڈ 19 کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی جس میں کہا گیا کہ وزارت صحت نے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے نیشنل ڈیزاسٹر کی کارکردگی پر کوئی سوال نہیں اٹھایا اور میڈیا کو غیر ذمہ دارانہ خبر نشر کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔معاون خصوصی نے وضاحت کی کہ جس مراسلے کو جواز بنا متعلقہ نیوز چینل نے وزارت صحت سے متعلق خبر نشر کی اس میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔علاوہ ازیں ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس امر پر زور دیا کہ وائرس کی وجہ سے بننے والی مجموعی صورتحال میں میڈیا کو انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کسی بھی خبر کو نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرلیا کریں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 990 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو اب تک ایک دن میں منظر عام پر آنے والے اعداد وشمار میں سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔معاون خصوصی نے کہا کہ مجموعی کیسز کے 26 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔اموات سے متعلق ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ اعداد و شمار جمع کرنے والے نظام میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور جس کے باعث اموات کی تعداد زیادہ لگ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…