اسلام آباد(آن لائن) ملک بھر میں تمام نادرا دفاتر 4 مئی سے کھولنے کا فیصلہ، چیئر مین نادرا عثمان مبین یوسف نے تمام دفاتر کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ملک بھر میں موجود تمام تر دفاتر کو
4 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، چیئر مین نادرا عثمان مبین یوسف نے تمام دفاتر کو 4 مئی سے کام کا دوبارہ آغاز کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ نادرا دفاتر کھولنے سے قبل کورونا سے بچائو کے لئے احتیاطی اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔