منگل‬‮ ، 24 جون‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری !کرونا وائرس کو 4315مریض صحت یاب ہر کر گھروں کو چلے گئے

datetime 1  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر سے صحت یاب مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جہاں کرونا متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے وہاں کرونا وائرس کو شکست دے کر گھروں کو جانے والے افراد کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ جمعہ کے روز کرونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 385 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے

مصدقہ مریضوں کی تعداد 16817 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب اچھی خبروں کا سلسلہ بھی جارہی ہے جو پاکستانیوں میں امید کی کرن جگائے ہوئے ہے ۔ پاکستان میں کرونا وائرس کو اب 4315مریض شکست دے کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔ دوسری جانب ملتان اور بہاول پور میں مجموعی طور پر 100 سے زائد مریض کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر گھروں کو چلے گئے ۔ترجمان ضلعی حکومت ملتان کے مطابق قرنطینہ میں مقیم 63 مریضوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا جس پر انہیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ گھروں کو روانہ کر دیا گیا ۔دوسری طرف بہاول پور میں سول ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیرِ علاج 42 مریض بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر اپنے گھروں کو بھیج دیئے گئے سول ہسپتال بہاول پور کے ایم ایس رانا محمد یوسف کے مطابق صحت یاب ہونے والوں کا تعلق خیبر پختون خوا، آزاد کشمیر اور کراچی سے ہے۔واضح رہے کہ پنجاب بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 6 ہزار 340 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 106ہو گئی ہیں۔پنجاب میں 4 ہزار 313کورونا کے مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 1 ہزار 921 مریض شفایاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…