جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصراور ان کی بیٹی، بیٹاکرونا وائرس کا شکار ہو گئے

datetime 1  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کواپنے گھرمیں قرنطینہ کرلیاہے،میرے بیٹے اور بیٹی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے کہ احتیاط کریں اور ساتھ ہی میری صحتیابی کیلئے بھی دعا کریں۔

واضح رہے کہ کہ گزشتہ دنوں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسد قیصر اور ان کے اہلخانے کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین سینیٹ صادق سجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے چیئر مین سینیٹ نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ان کی اور ان کے اہلخانہ کیخیریت دریافت کی ، صادق سنجرانی نے اسد قیصر کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خیریت دریافت کرنے پر چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا، واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ان کی بیٹی اور بیٹے کا کورونا مثبت آ گیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے اور عوام کو احتیاط برتنے کی درخواست کے ساتھ ساتھ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی بھی اپیل کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…