کرونا وائرس کی صورتحال بارے ڈاکٹر ظفر مرزا کی انتہائی حوصلہ افزا بات،آنے والے دنوں میں کیا ہو گا نوید سنا دی

26  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لگ رہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں آنے والے دنوں میں کچھ استحکام پیدا ہو،پاکستان میں 80 فیصد سے زائد اب مقامی سطح کے کیسز ہیں، ٹیسٹوں کی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے،این ڈی ایم اے ہسپتالوں کو براہ راست سامان پہنچا رہی ہے،ان کی ویب سائٹ پرسپلائی سیکشن میں تمام تفصیلات موجود ہیں۔

اتوار کو وبائی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 80 فیصد سے زائد اب مقامی سطح کے کیسز ہیں، ٹیسٹوں کی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 6 ہزار 218 ٹیسٹ کیے گئے، اس وقت ملک میں بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 723 ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومتوں کو چند ہزار ایڈریس دیئے گئے ہیں، ان افراد پر کورونا میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے، صوبائی حکومتیں ان افراد کے کورونا ٹیسٹ کرائیں گی۔انہوں نے اپیل کی کہ عوام مساجد میں جانے سے اجتناب کریں۔ پاکستان میں 80 فیصد سے زائد اب مقامی سطح پر کیسز ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث 269 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، 49 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ دو ہزار 866 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ ایک لاکھ 44 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، پچھلے چوبیس گھنٹے میں 783 مریضوں، پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز 332 کا اضافہ ہوا۔ لگ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کچھ استحکام پیدا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 29 لاکھ سے زائد پوزیٹو کیس جبکہ دنیا بھر میں دو لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…