اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ دو میں سے ایک کو وزیراعظم بننا تھا ، نواز شریف تو نااہل ہو گئے تھے اور ان کی صاحبزادی بھی نااہل ہو گئی ، اسٹیبلشمنٹ اگر شہباز شریف سے بات کرتی ہے تو یہ ایک نیچرل بات ہے ، جو اصل منصوبہ تھا وہ ان ہائوس تبدیلی کا تھا جسے نواز شریف مستر د کر چکے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جب فلاحی ریاست بنائیں گے تب مجھے بتانا ، پنجاب میں 11سیکرٹری تبدیل کیے جائیں گے ۔ سینئر تجزیہ کار کا
نجی ٹی وی پروگرام میں کہنا تھا کہ جب تک نواز شریف زندہ ہیں تب تک انہی کا حکم چلے گا ۔ شہباز شریف بھائی کی مرضی کے بغیر پارٹی میں کچھ بھی نہیں کرسکتے ۔ دوسرا فارمولا یہ ہے کہ اگست میں سپریم کورٹ کے فل بیچ کے سامنے ایک ریفرنس رکھا جائے گا کہ عمران خان کی حکومت ناکام ہو چکی ، معیشت تباہ ہو گئی تو سپریم کورٹ اجازت دے گی ۔ جبکہ آئین میں اس کی اجازت ہی نہیں ہے تو سپریم کورٹ کیسے اجازت دے گی ۔ مریم نواز خاموش کیوں ہیں کیونکہ یہ ڈیل کا حصہ ہیں ۔