اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس سے مزید 7 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 272 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 13106 تک جا پہنچی ہے۔تاہم دوسری جانب پاکستانیوں کیلئے خوشخبریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومتی ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے
دوران 70 مزید افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 872 ہو چکی ہے۔ صوبہ پنجاب کےترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 1096 صحت یاب بھی ہوچکے ہیں، جبکہ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 177مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں اب تک 485 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان میں216 افراد صحت مکمل صحت مند ہو کر گھروں کو چلے گئے ۔ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونیوالے کی تعدا د 55 ہوگئی ہے۔پاکستان میں جہاں متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا وہیں صحت یاب ہونیوالوں سے متعلق بھی اچھی خبریں سامنے آرہی ہیں ۔ پاکستان بھر میں کرونا وائرس کو شکست دے کر مکمل صحت یاب ہونیوالے والوں کی کل تعداد 2866ہو گئی ہے ۔