اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسسٹنٹ کمشنر نے غریب ریڑھی لگانے والے پر تھپڑوں کی برسات کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ایک غریب شخص رمضان المبار میں اپنی ریڑھی لگائے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کمانے میںکھڑا تھا ، اسسٹنٹ کمشنر کو ذرائع نے اطلاع دی کہ ایک پھل فروش اندروں بازار میں ریڑھی لگا کر اپنا کام کر رہا تھا ،
اے سی نے فوری طور پر بازار کا دورہ کیا وہاں پہنچتے ہی انہوں نے غریب ریڑھی بان کو سمجھانے کی بجائےاس کے چہرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی ۔ جبکہ اس حوالے سے پھل فروش نے کہا کہ وہ کسی سے لڑ تو نہیں سکتا لیکن میں اس سر عام تذلیل پر وزیراعلیٰ اور گورنر سمیت وزیراعظم سے واقعہ کا سخت نوٹس لینے کی درخواست کر تا ہوں ۔