جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس کے باعث رمضان المبارک کی پہلی سحری کی رونقیں ماند، لاک ڈاؤن کے باعث زیادہ تر ہوٹل بند، چند کھلے ہوٹلز سے صرف پارسل کی اجازت

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور /کوئٹہ /پشاور /کراچی (این این آئی)کورونا وائرس کو پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک میں جاری لاک ڈاؤن نے باعث رمضان المبارک میں ہونے والی پہلی سحری کی رونقیں ماندکر دیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں پہلی سحری پر لاک داؤن کے باعث زیادہ تر ہوٹل بند رہے۔

چند کھلے ہوٹلز سے صرف پارسل کی اجازت تھی۔لاہور میں بھی شہر کے تمام ہوٹل بند رہے تاہم تندور کھولنے کی اجازت تھی، وہاں بھی صرف پارسل کا انتظام تھا اس کے علاوہ شہر میں دودھ دہی کی دکانیں بھی کھلی رہیں۔کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے تما م ہوٹلز بند تھے، دودھ دہی کی دکانیں بھی بند رہیں۔سندھ کے شہروں حیدرآباد،سکھراور نوابشاہ میں بھی پہلی سحری پر سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا اور نائٹ کرکٹ میچز بھی نہیں ہوئے۔حکومتی احکامات کے پیش نظر سخت لاک ڈاؤن کیاگیا کوئی دکان اور ہوٹل نہیں کھولا گیا۔پشاور میں بیشتر ہوٹلز اور دکانیں بند رہیں، چند ہوٹل کھولے گئے تو پولیس نے بند کروا دیئے لیکن شہرمیں دودھ اور دہی کی دکانیں کی کھلی رہیں۔کوئٹہ میں بھی بیشتر دکانیں بند رہیں، چند کھلنے والیہوٹلز پرصرف پارسل کا انتظام دیکھنے میں آیا، دودھ دہی کی دکانیں بھی کھولی گئیں۔پنجاب کے شہروں گوجرانوالہ اور شکرگڑھ میں کچھ ہوٹل ضرور کھولے گئے لیکن بیٹھ کر کھانے کی ممانعت کے باعث شہریوں کو صرف پارسل پر ہی گزارا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…