پاکستانی تاریخ کی انوکھی رخصتی، ملک بھر میں لاک ڈائون کا دلہا نے توڑ نکال لیا ، اپنی دلہن کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر گھر لے آیا ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

24  اپریل‬‮  2020

کراچی(این این آئی)شہر قائد سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے کرونا لاک ڈائون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کی اور دلہن کو موٹرسائیکل پر رخصت کر کے ہی گھر لے آیا۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل سے تعلق رکھنے والا ریحان نامی دلہا گلستان جوہر سے اپنی دلہن کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے آیا۔ دلہا دلہن عروسی جوڑے میں تھے

اور موٹرسائیکل ریحان خود ہی چلا رہا تھا۔ریحان کے مطابق لاک ڈائون کی وجہ سے شادی کو انتہائی مختصر رکھا اور نکاح اور بارات کی تقریب میں صرف 6 افراد نے شرکت کی۔ دلہا نے بتایا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے شادی سادگی سے کرنے کا موقع ملا ۔ریحان نے بتایاکہ جب دلہن کو لے کر گھر پہنچ گیا تو خاتون کے ساتھ ڈبل سواری پر پابندی کا علم ہوا ورنہ اگر پہلے خبر ہوتی تو رخصتی کیلئے کچھ اور بندوبست کرتا۔یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے جس کے تحت تین سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…