پابندی کے باوجود کراچی کے تاجر یکم رمضان سے کاروبار کھولنے پر بضد ، کمشنرنے بھی دو ٹوک اعلان کردیا

23  اپریل‬‮  2020

کراچی (این این آئی)حکومت سندھ کی سخت پابندی کے باوجود کراچی کے تاجر یکم رمضان سے تمام مارکیٹیں کھولنے پر بضد ہیں۔گزشتہ روز سربراہ کراچی تاجر اتحاد نے حکومت سندھ کو کاروبار کھولنے سے متعلق دو روز میں فیصلہ کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔سربراہ کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا تھا کہ کورونا پھیلانے کا سبب نہیں بننا چاہتے تاہم کاروبار کھولنا چاہتے ہیں، حکومت نے 2 سے 3 دن میں فیصلہ نہیں کیا تو از خود دکانیں کھولیں گے۔بعدازاں کراچی کے تاجروں نے آئرن مارکیٹ اور ٹمبر مارکیٹ میں دکانیں کھول دیں

جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور دکانیں بند کرا دیں۔پولیس نے تاجر رہنما حماد پونا والا اور دیگر 5 افراد کو گرفتار کر کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ بھی درج کیا تھا۔گزشتہ روز لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور زبردستی کاروبار کھولنے پر گرفتار کیے گئے 6 تاجروں کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس معاملے پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی اجازت کے بغیر کسی کو کاروبار کھولنے کی اجاز ت نہیں ہے، اجازت کے بغیر کاروبار کھولنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…