جمعرات‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2024 

کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط نہ کی تو پاکستان میں صورتحال اٹلی جیسی، لاک ڈائون میں نرمی کے خطرناک اثرات سے آگاہ کردیا گیا

datetime 23  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انڈس ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالباری نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط نہ کی تو خدانخواستہ صورتحال اٹلی جیسی ہو سکتی ہے۔ایک انٹرویومیں ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ جہاں مجمع ہو گا وہاں کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ہو گا۔

چاہے مجمع مارکیٹ میں ہو یا مسجد میں اسے روکنے کی ضرورت ہے لہذا سب سے التجا ہے کہ غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں۔ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ پاکستان کو وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے، کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھے تو اسپتالوں کے لیے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا اور اگر احتیاط نہ کی تو خدانخواستہ صورتحال اٹلی جیسی ہو سکتی ہے۔انھوں نے ہدایت کی کہ صفائی کا خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔دوسری جانب ڈاکٹر سعد نیاز کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ بڑھائے جائیں گے تو کورونا کیسز بھی زیادہ آئیں گے اور ہمارے ہیلتھ سسٹم میں اتنی صلاحیت نہیں کہ بڑی تعداد میں کیسز دیکھ سکیں کیونکہ ہمارا صحت کا نظام زیادہ کیسز کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ڈاکٹر سعد نیاز نے کہا کہ سب کہہ رہے ہیں مئی میں کورونا وائرس بڑھیں گے اس لیے سخت احتیاط کی ضرورت ہے اس صورتحال میں لاک ڈاؤن کو مزید دو سے چار ہفتے بڑھانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…