منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ کب آئیگی اس دوران وزیر اعظم کن اہم شخصیات سے ملے؟ پتہ چل گیا

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کے لئے سیمپل لے لیا گیا۔ رزلٹ آج آنے کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کرنے کے لئے سیمپل لے لیا گیا ہے جس کا نتیجہ آج بدھ کے روز کسی بھی وقت آنے کا امکان ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی جبکہ گزشتہ روز فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاتھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کو کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیاگیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ سیمپل حاصل کر کے شوکت خانم لیبارٹری کو بھجوا دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم سے گزشتہ روزگورنرصوبہ خیبرپختونخوا شاہ فرمان اوروزیراعلیٰ محمود خان نے بھی ملاقات کی ہے۔اس کے علاوہ ڈائریکٹر فنانس بیسٹ و ے سیمنٹ،چیف ایگزیکٹو ایفکو پاکستان نے بھی ملاقات کی اور کرونا ریلیف فنڈ کیلئے عطیات جمع کرائے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…