اسلام آباد (این این آذئی)چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ فیض اللہ کامو یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی کارکردگی پر پھٹ پڑے ۔ منگل کو اجلاس کے دور ان فیض اللہ کامو نے کہاکہ فیصل آباد میں سب سے بڑا یوٹیلٹی اسٹور بند کردیا گیا ہے،فیصل آباد میں یوٹیلٹی اسٹورز سیاست کی نظر ہورہے ہیں،فیصل آباد کے یوٹیلٹی اسٹورز پر ضروری اشیاء
دستیاب نہیں ہیں ،یوٹیلٹی اسٹورز نے دال چنا 169 روپے فی کلو میں خریدی ہے ،مہنگی دال خریدنے کی انکوائری نہ کی گئی تو یہ معاملہ ایف آئی اے کو بھیجا جائے گا ۔ اراکین کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں ملیر اور کورنگی میں یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء دستیاب نہیں ہیں ،یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کے تحت اشیاء کی قیمتوں کو کم نہیں کیا گیا ۔