جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سول ایوی ایشن کی جانب سے ترتیب دیئے گئے خصوصی فلائٹ آپریشن کا آغاز 

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دنیا بھر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے سول ایوی ایشن کی جانب سے ترتیب دیئے گئے خصوصی فلائٹ آپریشن کا آغاز پیر ہوگیا ہے جس کے تحت 28 اپریل تک دنیا کے مختلف ممالک سے 5ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائیگا۔سول ایوی ایشن کے مطابق آئندہ 9دنوں کے دوران 27 پروازوں کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے 5 ہزار 250 سے

زائد پاکستانی واپس وطن پہنچیں گے۔خصوصی پروازوں کے آپریشن میں پی آئی اے کی 15 پروازوں کے علاوہ قطر ایئرلائنز کی 4 اور بحرین ایئر کی بھی ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔سول ایوی ایشن کے مطابق اس کے علاوہ مزید سات خصوصی پروازوں کو آپریٹ کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور جلد اس حوالے سے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے دی جائے گی اس سلسلے میں جنوبی افریقہ، کوریا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات سے چار پروازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آئیں گی جبکہ متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا سے چار پروازیں لاہور بھی آئیں گی اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، سنگاپور سے 6 پروازیں کراچی، یو اے ای سے دو پروازیں پشاور اور 3 ملتان آئیں گی۔بیرون ملک سے پاکستانیوں کو لانے والی پروازوں میں سے فیصل آباد میں یو اے ای کی 3 اور بحرین سے ایک پرواز اترے گی۔پیر سات پروازوں کے ذریعے ایک ہزار 620 پاکستانی شہریوں کا جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچنے کا بتایاگیا اور 23 اپریل کو بحرین ایئرلائنز کی پرواز 250 پاکستانیوں کو واپس وطن لائے گی۔اس کے علاوہ 24 اپریل کو مزید 1600 پاکستانی کوریا، ملائیشیا، سنگا پور اور یو اے ای سے واپس پہنچیں گے اور 26 اپریل کو یو اے ای سے دو پروازوں کے ذریعے280 پاکستانی واپس وطن آئیں گے،اس آپریشن کا اختتام 28اپریل کو ہو گا اور اس دن آسٹریلیا سمیت یو اے ای سے 6 پروازوں پر 1500 پاکستانی واپس وطن آئیں گے۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…