اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی ایمبولینس اور نقلی مریض ، گٹکا سپلائی کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گٹکے سپلائی کیلئے ملزمان نے ایمبولینس کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہے تھے ۔ پولیس نے کشتی چوک میں ایمبولینس کو شک کی بنا پر چیک کیا جو بالکل صحیح نکلا ۔ ایمبولینس کو روک کر جب چیکنگ کی تو مریض اسٹریچر پر لیٹا ہوا تھا کہ جبکہ اسٹریچر کے نیچے لاکھوں روپے کی مالیت کا گٹکا نکال آیا ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ مافیاز سامان کو دیگر مختلف طریقوں سے بھی لاتے ہیں ، کبھی سبزی کی گاڑی تو کبھی فروٹ کی پیٹیوں کا سہارا بھی ان کے طریقہ کار میں شامل ہے ۔ ملزمان نے نیا طریقہ ایمبولینس کا استعمال کیا ہوا لیکن وہ پولیس کی ہاتھوں زیادہ دیر بچ نہیں سکےبالآخر گرفتار کر لیے گئے ہیں ۔ کراچی پولیس نے 24گھنٹوں کی کاروائیوں کے دوران اسمگلنگ میں ملوث دو ایمبولینس پکڑیں ملزمان سمیت جعلی ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔