اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے آٹا اور چینی سکینڈل پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا کہ اربوں روپے کی ڈکیتی پر نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتا۔نیب ذرائع نے کہا کہ آٹا اور چینی ایک پرائم میگا سکینڈل ہے، تمام قانونی پہلووں کا گہرائی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، قانونی جائزے کے بعد بھرپور، جامع، آزادانہ اور قانون کے مطابق کاروائی کا فیصلہ ہوگا۔