جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

معلوم نہیں کن کو راشن دیا جارہاہے ، عوام بیچارے تو در درٹھوکروں پر مجبور ہیں،سندھ حکومت سوائے بیان بازی کے کچھ نہیں کررہی ، مفتی محمد نعیم کی دھماکہ خیز باتیں

datetime 19  اپریل‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ غربت مہنگائی بے روزگاری سے پہلے سے عوام ستائے ہوئے تھے، کرونا کے باعث لاک ڈاون سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، سندھ حکومت سوائے بیان بازی کے کچھ کرتی دیکھائی نہیں دی رہی ہے، عوام ٹھوکروں پر مجبور ہے حکمران کہتے ہیں راشن تقسیم کررہے ہیں ،

مساجد کو کھولنا خوش آیند اقدام ہے عوام طے شدہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ،مساجد کمیٹی اور ائمہ مساجد میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ وفاق المساجد کے تحت ہونے والے اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ لاک ڈاون کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ گئی جس کی وجہ سے بہت گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں ائمہ مساجد اپنے پڑوس اور محلوں میں ایسے غربا کی مدد کریں جو مالی اعتبار سے کمزور ہیں ،حکومت سندھ کی جانب سے عوام کی امداد کے حوالے سے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے ہیںپچیس سال سے پیپلزپارٹی سندھ میں حکومت کررہی ہے اور سندھ میں ہی غریب کا کوئی پرسان حال دیکھائی نہیں دے رہاہے ، انہوںنے کہاکہ ائمہ مساجد پابند ہیں کہ وہ طے شدہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مساجد میں نمازوں کا اہتمام کریں اور مساجد کمیٹی اور ائمہ مساجد اپنی مساجد پر سنیٹائزر گیٹ لگائیں اور کلورین کے محلول کا سپرے کریں ، انہوں نے کہاکہ مساجد کھولنے کا حکومتی فیصلہ عالم اسلام کیلئے قابل تقلید ہے واحد ملک ہے جس نے اس کی طرف توجہ دی ہے ، کیونکہ مساجد اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے کے مراکز ہیں اور اللہ سے رجوع کے بغیر کوئی بھی مادی قوت انسانیت کو اس مشکل سے نجات نہیں دلواسکتی ہے ۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…