ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سندھ میں آج سب سے زیادہ اموات ہوئیں، افسوسناک بات بتانے کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

datetime 19  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اتوارسندھ میں سب سے زیادہ 8 اموات ہوئی ہیں جو کہ افسوس ناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کل تک 938 22 ٹیسٹ کیے جا چکے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 1520 ٹیسٹ ہوچکے ہیں اس طرح ٹوٹل ٹیسٹ کی تعداد 24458 ہوگئی ہے ۔ کل تک 2355ٹیسٹ مثبت تھے ۔پچھلے 24 گھنٹوں میں کیے گئے 1520ٹیسٹ میں سے 182 ٹیسٹ یعنی 12 فیصد مثبت ٹیسٹ آئے ہیں۔

سندھ میں اب تک ٹوٹل24458 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ان میں سے 2537 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور یہ 10.4 فیصدبنتا ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 35 لوگ صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں ۔ اس طرح سندھ میں اب تک صحتیاب افراد کی تعداد 625 ہوگئی ہے یعنی 25 فیصد لوگ اس بیماری سے صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں ۔کوورونا سیپچھلے 24 گھنٹوں میں 8 اموات ہوئی ہیں۔ جب سے یہ وبا پھیلی ہے یعنی 26 فروری سے سندھ میں پہلی ہلاکت 19 مارچ کوہوئی تھی ۔ یہ پچھلے 24 گھنٹے ہلاکتوں کے حساب سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔اب تک 56 لوگ اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں جو کہ ٹوٹل کیسز کا 2.1 فیصد ہے ۔ اس طرح ہمارے پاس ٹوٹل 1857 لوگ زیر علاج ہیں جن میں سے 1066 گھروں میں آئسولیشن میں ، 492 حکومتی آئسولیشن سینٹر ز میں اور اسپتالوں میں 299 افراد ہیں ۔ آپ کو گھروں میں اس لیے آئسولیٹ کیاگیاہے کہ آپ کے گھروں میں یہ سہولت موجود ہے اور جو گھروں میں آئسولیشن میں ہیں ان سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ مہربانی کرکے اپنے آپ کوآئسولیٹ ہی میں رکھیں ،یہ آپ کے اپنوں کے لیے بھی بہتر ہے۔اس کے علاوہ تبلیغی جماعت کے 4724 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں 4346 کے نتائج آچکے ہیں ۔ان میں سے 494 مثبت ہیں اور 3852 منفی ہیں اور مفنی آنے والے اپنے گھروں کو جا چکے ہیں یا جارہے ہیں ۔ہمارے پاس پہلی فلائٹ17 تاریخ کو عمان سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لے کر آئی تھی ،

اس فلائٹ میں 176 افراد سوار تھے۔ ہم نے تمام افراد کا ٹیسٹ کیا اور ہم نے زیادہ تر افراد کو لیبر کالونی ملیر میں اور خواتین کورامادہ میں رکھا تھا ۔ہم نے سب کا ٹیسٹ کیا ہے سب کے سب منفی آئے ہیں ۔170 کیٹیسٹ آچکے ہیں 6زیرالتوا ہیں ۔ ہمارے جو بھی پاکستانی باہر سے واپس آرہے ہیں ہم پوری کوشش کریں گے کہ ان کا مکمل خیال رکھیں ان سب کا ٹیسٹ کریں گے اور ٹیسٹ کے بعد جو بھی پروٹوکول سیٹ ہوا ہے اس کے طریقے سیمثبت اور مفنی کو ٹریٹ کریں گے ۔میری سب سے درخواست ہے کہ حکومت سندھ سے مکمل تعاون کریں ۔

ایک بار پھر آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ سماجی دوری اپنائیں۔جسمانی طورپر ایک دوسرے سے دور رہیں، گھروں میں رہیں ، انتہائی ضرورت کی صورت میں گھروں سے باہر نکلیں اور اس کے لیے ماسک پہنیں ، ہاتھ باربار صاف کریں ، باہر سے آنے کے بعد کپڑے تبدیل کرلیں اورایک بار نہا لیں یا اچھی طرح ہاتھوں کو دھو لیں انشا اللہ جیسے جیسے ہم آگے بڑھیں گے ہمیں مزید جو آسانیاں کرنی ہوں گی وہ ہم کریں گے ۔ ہمیں ایک نئے طریقے سے اپنی زندگی گزرانی ہوگی جب تک ہمیں اس وبا کا علاج نہ مل جائے، نئی زندگی کے مقصد میں سماجی دوری کے قوانین ، ہاتھ دھونا، ماسک پہننا جیسے قوانین لاگو رہیں گے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…