اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

میری زندگی کو شدیدخطر ہ ہے،سگی بہنوں کا خون سفید ہوگیاہے،لالچ نے اندھا کر دیا، فضل الرحمان کے افسوسناک انکشافات

datetime 19  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سگی بہنوں نے لالچ میں اندھی ہوکر بھائی کی زندگی اجیرن کردی ، شرافی گوٹھ تھانے میں بلواکر کاغذ پر انگوٹھے کے نشان اور دستخط کروالئے، پولیس افسر نے ڈرادھمکاکرکہا ایک ہفتے میں مکان میں سے حصہ دو ورنہ جیل بھیج دوںگا،بہن اوراس کے بیٹے نے مکان پر تالاڈال دیا ۔

یہ باتیں مانسہرہ کالونی لانڈھی کے رہائشی فضل الرحمان ولدمیرزمان نے اعلیٰ حکام کو ارسال کردہ درخواست میں درج کی ہیں۔فضل الرحمان کے مطابق اس کی بہنیں خورشیدہ بی بی زوجہ لال خان اور رضیہ بی بی زوجہ محمودزبردستی اس کے مکان میں سے حصہ ماگ رہی ہیں جبکہ مذکورہ مکان میں نے مسقط میں روزگارکمانے کے دوران رقم بھیج کر بنوایاتھااور والد صاحب اس وقت انتقال کرچکے تھے،لہٰذااس جائیدادمیں بہنوں کا حصہ نہیں بنتا،مسقط سے میں اپنے ماموں زاد ایوب کو رقم بھیجتاتھاجو میری والدہ کو دیتاتھا،میری والدہ نے اس رقم سے پلاٹ خریدااورگھر تعمیرکروایا۔انہوں نے بتایاکہ والد کے انتقال کے بعدمیں نے اپنی بہنوں کو باپ بن کر پالاہے،دونوں بہنوں کی شادیاں کرائیں، ایک معذوربھائی کے بھی تمام اخراجات میرے بھیجے ہوئے پیسوں سے اداکیئے جاتے تھے۔انہوں نے درخواست کی ہے کہ متعلقہ حکام فوری طورپر نوٹس لیں ،میری زندگی کو شدیدخطر ہ ہے،سگی بہنوں کا خون سفید ہوگیاہے،مکان کے لالچ میں وہ کسی بھی حدتک جاسکتی ہیں۔ان لوگوں نے دھوکے سے مجھ سے مکان کی فائل بھی ہتھیالی ہے اور اسے بیچنے کے لئے خریدارلارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…