اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ملنے والی بجلی منافع جات رپورٹ میں بھی جہانگیرترین گروپ کا نام آگیا ، پی ٹی آئی رہنما نےخاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

datetime 19  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چینی کی بعد وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی بجلی منافع جات رپورٹ میں بھی جہانگیر ترین گروپ کا ذکر ہے۔رپورٹ کے مطابق جہانگیرترین گروپ کے 2 پاور پلانٹس نے 3 ارب 85 کروڑ روپے اضافی منافع کمایا اور یہ منافع جہانگیر خان ترین کے جے ڈی ڈبلیوٹو اور تھری پاورپلانٹس نے کمایا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیو کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ

جہانگیر ترین گروپ کے یہ پاور پلانٹس گنے کی پھوک سے بجلی بناتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کے بھائی مخدوم عمر شہر یار کی آر وآئی کے ملز کے پاور پلانٹ نے ایک ارب روپے اضافی کمائے اور ان کا پاور پلانٹ بھی گنے کی پھوک سے بجلی بناتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شریف گروپ کی چنیوٹ ملز کے ساتھ پاور پلانٹ نے ایک ارب 33 کروڑ اضافی کمائے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھاکہ ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔دوسری جانب جہانگیرترین نے اپنی کمپنی کے پاورپراجیکٹس سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ میری کمپنی کے پاورپراجیکٹس سے متعلق خبرسراسر غلط ہے، در حقیقت سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے ہمارے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی کٹوتی کردی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کٹوتی کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے اور یہ کیس ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔واضح رہے کہ چینی بحران کی رپورٹ پر وزیراعظم نے 25 اپریل کو فرانزک رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کا اعلان کیا ہے جب کہ جہانگیر ترین نے اپنے اوپر لگے الزامات کو مسترد کیا ہے اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کی وزارت تبدیل کردی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…