اسلام آباد (این این آئی) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوھدری نے حکومت کو ملک گیر لاک ڈاؤن ختم کرنے کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور کہا ہے کہ تین دن میں حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو تاجروں کے تحفظ کیلئے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرنے پر مجبور ھونگے۔ تاجروں کو وفاق اور صوبوں کی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانے دیں گے۔اپنے ایک بیان میں کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت کا لاک ڈان کے نام پر چند کاروباروں کا معاشی قتل اور بندش نامنظور ہے۔تین دن میں حکومت نے
فیصلہ نہ کیا تو تاجروں کے تحفظ کیلئے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرنے پر مجبور ھونگے۔کاشف چوھدری نے کہا کہ تاجروں کو وفاق اور صوبوں کی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانے دیں گے۔وفاقی و صوبائی حکومتوں نے ابھی تک تاجروں کے لیے کسی ریلیف کا فیصلہ نہیں کیا۔بجلی و گیس بلز،کرایوں،بلاسود قرضوں سمیت کسی قسم کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔کاشف چوھدری نے مزید کہا کہ تاجروں کے رضاکارانہ تعاون کو کمزوری سمجھ لیا گیا۔تاجر سنجیدہ ھیں،حکومت بھی سنجیدگی کا مظاھرہ کرے۔