منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کے ایک اور خطے سے خوشخبری سنا دی گئی،24 گھنٹوں میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا

datetime 19  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جبکہ مزید46نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق

آزادکشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے ممکنہ کیسز میں کل1275 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے1232 کے رزلٹ آچکے ہیں اور 48افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے9صحت یاب ہو چکے ہیں،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے ایک،ڈی ایچ کیو بھمبر سے پانچ جبکہ ڈی ایچ کیو میرپور سے تین مریض صحت یاب ہوئے۔ کرونا کے 39مریضوں میں سے 09افراد نیوسٹی ہسپتال میرپور، 10ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر،01ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی، 08 سی ایم ایچ راولاکوٹ، 07پلندری اور01 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباداور3تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال میرپور میں زیر رعلاج ہیں۔ 1184افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور43افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 60قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔یورالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…