جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

اوپن یونیورسٹی نے افغان مہاجرین کیلئے زبردست اعلان کردیا

datetime 19  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی افغان مہاجرین کو اُن کے کیمپوں کے اندر تعلیم فراہم کرے گی ٗ بلوچستان میں افغان مہاجرین کے لئے تعلیمی بحالی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ٗ افغان بھائیوں اور بہنوںکی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اوپن یونیورسٹی کوسب سے بہتر آپشن سمجھا جاتا ہے ٗ بہار 2020ء کے داخلوں میں بلوچستان سے150افغانیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے ریجنل ڈائریکٹر ٗ قمرالدین کے مطابق افغان مہاجرین کا اوپن یونیورسٹی پر اعتماد وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی لیڈرشپ ٗ سپورٹ اور پسماندہ علاقوں کے لئے تعلیمی سہولتوںکو اپ گریڈ کرنے کے لئے اُن کے اٹھائے گئے اقدامات کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر صوبے کے دو علاقوں) قلات اور زیارت( میںیونیورسٹی کے علاقائی دفاتر قائم کرنے کی منظوری بھی دے چکے ہیں۔ صوبے کے دور دراز علاقے)خاران(میں ایک سٹڈی سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ تعلیمی منصوبے کے مطابق افغانی طلبہ کو کتب اور درسی مواد اُنکے کیمپوں میں ہی دیئے جائیں گے ٗ امتحانات بھی کیمپوں میں منعقد کئے جائیں گے ٗ اُن کی راہنمائی کے لئے ٹیوٹرز اُن کے کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ افغان مہاجرین ملک کے مختلف حصوں میں رہائش پذیر ہیں ٗ حکومت پاکستان ٗ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر اُن کی صحت ٗ پیشہ ورانہ تربیت و تعلیم کے لئے کوشاں ہے ٗ اس کام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اوپن یونیورسٹی نے اپنے قومی فریضے کے طور پر افغان مہاجرین کو کیمپوں کے اندر تعلیمی سہولتیں پہنچانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…