بہاولنگر (این این آئی) احساس پروگرام سے امداد لینے والے لوگوں کی بڑی تعداد نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ہی سنٹرز پر پہنچنا شروع ہوجاتی ہے جہاں پر حفاظتی اقدامات پرمامور عملہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور پہلے رقم کے حصول کیلئے قطاریں بناکر کھڑے ہوجاتے ہیں سماجی فاصلے کو بھی نظر انداز کردیا جاتا ہے جونہی پولیس اور حساس پروگرام کا عملہ پہنچتا ہے
تو دھکم پیل شروع ہوجاتی ہے پولیس اہلکار انہیں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے لائنوں میں لگا دیتے ہیں جس کے بعد حالات کنٹرول میں آجاتے ہیں دفتری اوقات سے قبل لوگوں کا احساس سنٹرز پر اکٹھے ہونا اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نماز فجر کے بعد ان سنٹرز پر لوگوں کے ہجوم کو اکٹھا ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔