لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ’’کوئی بات نہیں ہو جاتا ہے، ہمارے ملک میں لوگ میٹرک سے پہلے گریجوایشن بھی تو کرتے رہے ہیں ‘‘۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہی ۔ ڈاکٹر شہباز گل نے یہ بات مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے میڈیا میں
آنے والے اس بیان کہ 69سال کا ہوں ،کینسر کا مریض او ر قوت مدافعت کم ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے کورونا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے کے تناظر میں کی ۔ شہباز شریف کے اس بیان پر ٹوئٹر پر کہا گیا کہ ’’نادرا اپنا ریکارڈ چیک کرلے نواز شریف 67اور ان کے چھوٹے بھائی 69سال کے ہیں‘‘۔