اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

گھرمیں نماز جمعہ پڑھانے والے پیش امام برطرف

datetime 19  اپریل‬‮  2020 |

قاہرہ (این این آئی)مصری وزارت اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرونا لاک ڈائون کے حوالے سے لگائی جانے والی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے اور گھر میں نماز جمعہ پڑھانے والے ایک مسجد کے خطیب کو برطرف کردیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق

وزارت اوقاف سے منسلک ایک خطیب اور مسجد کے امام محمد ربیع شحاتہ یوسف کو گھر میں نماز جمعہ پڑھانے اور کرونا لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں برطرف کردیا گیا ہے۔ وہ آئندہ جمعہ کی نماز نہیں پڑھا سکیں گے۔مصری وزیر اوقاف مختار جمعہ نے علامہ محمد ربیع شحاتہ کا خطابت کا لائسنس منسوخ کردیا گیا۔ انہوں نے کرونا کی وجہ سے عاید کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے مساجد کے آئمہ اور خطیب حضرات کو فوری طور پرملازمت سے ہٹانیکی ہدایت اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والی مساجد سیل کرنے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ مصر میں کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد ملک بھر کی مساجد میں اجتماعی عبادات پرپابندی عاید کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…