اسلام آباد (این این آئی)محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی۔عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق خواتین، بچوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے
اہلکاروں پر بھی ہو گا۔ کراچی پولیس چیف کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر تمام استثنیٰ اور رعایت ختم کر دی ہے، پولیس افسران و اہلکار موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ کراچی پولیس چیف نے ہدایت کی ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔