طبی عملے کیلئے ہوٹل سے کھانا منگوایا جاتا ہے تو کرونا وائرس کے مریضوں کوحکومت کی جانب سے کونسی خوراک دی جارہی ہے ؟ جانئے

19  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس پاکستان میں پھیلتا جارہا ہے ، متاثرین کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے تاہم اسے میں خوشخبریوں کے آنے کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر شیخ زاید اسپتال کے مطابق کرونا وائرس کے 133مثبت ٹیسٹ آنے والے اور 80مشتبہ مریض مکمل صحت ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں ۔ اس وقت ہسپتال میں 49مصدقہ مریض داخل ہیں ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے ہر روز مریضوں کو صبح شام صحت افزاء خوراک دی جارہی اور میڈیکل اسٹاف کو بھی نجی ہوٹل سے کھانا فراہم کیا جارہا ے ۔ سینی ٹائزر اور ماسک طبی عملے سمیت مریضوں کو مہیا کیے گئے ۔ دوسری جانب پاکستان بھر سے کرونا وائرس کے 1868مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی بڑی تعداد پنجاب سے ہے ۔متاثرہ مریضوں کی تعداد 7993ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 5,966ہے۔ ہلاکتیں 159ہو چکی ہے۔ قبل ازیں گلگت بلتستان کورونا کو شکست دینے والا پہلا خطہ بن گیا، گلگت میں ایکٹو کیسز کی تعداد 5 رہ گئی، گلگت ڈویڑن کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر کسی مریض میں وائرس منتقل نہیں ہوا، وائرس کی لوکل ٹرانسمیشن کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ صحت گلگت بلتستان ڈویڑن کے مطابق گلگت بلتستان میں مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔بلتستان میں 86 کیسزمثبت رپورٹ ہوئے، ان میں سے 81 صحت یاب ہوگئے ہیں۔اب گلگت میں صرف 5 ایکٹو کیسز رہ گئے ہیں۔ جہاں تک لوکل ٹرانسمیشن کی بات ہے تو مقامی سطح پر کسی مریض میں وائرس منتقل نہیں ہوا، وائرس کی لوکل ٹرانسمیشن کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…