اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

“غنی صاحب پیپلزپارٹی واقعی وقت کے ولیوں کی جماعت ہے راشن بانٹا کسی کو پتہ نہیں، پیسے بانٹے کسی کو پتہ نہیں، سپریم کورٹ نے حساب مانگا، اُسکا بھی کچھ پتا نہیں،معروف صحافی نے سندھ کی ہیلتھ منسٹرپرتنقید کر دی

datetime 19  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)غنی صاحب PPPواقعی وقت کے ولیوں کی جماعت ہے ، راشن بانٹا کسی کو کچھ پتہ نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق معروف خاتون صحافی و اینکر پرسن ارم ذعیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں لکھا کہ ’’غنی صاحب پاکستان پیپلز پارٹی واقعی وقت کے ولیوں کی جماعت ہے،راشن بانٹا کسی کو پتہ نہیں۔پیسے بانٹے کسی کو پتہ نہیں۔سپریم کورٹ نے حساب مانگا،

اُسکا بھی کچھ پتا نہیںاور اب سندھ کی ہیلتھ منسٹر کا بھی نا میڈیا کو اور نا عوام کو کچھ پتا نہیں پر کام سارا کر گئیں۔ دوسری جانب سینئراینکر پرسن صحافی کامران خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کرونا کے دوران حکومتی شخصیت کی کارکردگی روزانہ بنیاد پر جانچنے پر سمجھتا ہوں کہ 72 سالہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد شب و روز بے لوث خدمات کی فہرست میں سب سے آگے ہیں، سندھ کی وزیر صحت سب سے پیچھے مکمل غائب ہیں، حدیں تمام ہو گئیں ڈاکٹر عذرا نہ عوام نہ مراد علی شاہ کے ساتھ نظر آئیں۔ اس کے علاوہ معروف صحافی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بھی سندھ کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو پرتنقید کرتے ہوئے کہاتھاکہ جب تک کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہے ڈاکٹر عذرا پیچوہو فیلڈ میں کہیں کام کرتی نظر نہیں آئیں جبکہ 72 سالہ پنجاب کے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد شب و روز بے لوث عوام کی خدمت کرتی نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ذمہ داری تھی کہ وہ میڈیا کو روزانہ نہ سہی ہر دوسرے دن میڈیا کو کرونا وائرس پر اعتماد میں لیتی جبکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ڈاکٹر عذرا پیچوہو منظرنامے سے مکمل غائب ہیں اور یہ بات سندھ کے عوام اور سیاسی حلقوں کے لیے قابل تشویش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…