اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے ایمبولینس کو مریض ہسپتال لے جانے سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے لاڑ کانہ میں لاک ڈائون کا بہانہ بناتے ہوئے مریض کو ہسپتال شفٹ کرنے سے روک دیا ۔ ایدھی رضا کاروں نے پولیس کے ناروا سلوک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاوجہ کون ایمبولینس لیے پھرتا ہے ؟ اگر ہم خالی پھر رہے ہیں تو پھر یہ مریض کہاں سے آیا ؟ جس پر ہمیں اسے ہسپتال منتقل
کرنے سے روکا گیا ۔ ایدھی انچارج نے کہا ہے کہ ’’پاکستان بھر میں یہ اجازت لاگو ہے کہ ایدھی ایمبولینس یا کوئی بھی ایمبولینس ہو اس کا احتراماً راستہ نہ روکا جائے لیکن یہاں تو اس کے برعکس ہو رہا ہے ۔ جبکہ پولیس کی طرف سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ یہ حکم ہمیں ایس ایچ او نے دیا کہ ایمبولینس کو بھی یہاں سے گزرنے نہ دیا جائے جبکہ ایس ایچ او کا نام بتانے سے گریز کیا جارہا ہے ۔