وہاڑی(این این آئی)پولیس تھانہ ماچھیوال نے چکنمبر 545ای بی کے رہائشی غریب خاندان پرظلم کی انتہاء کردی،پولیس اہلکاروں نے ضعیف خاتون اورگھرمیں موجود دیگر افراد پربھی بہیمانہ تشددکیا۔واقعات کے مطابق پولیس تھانہ ماچھیوال کی حدودچکنمبر 545ای بی کے رہائشی غریب محنت کش وسیم علی نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں صحافیوں کوبتاکہ پولیس تھانہ ماچھیوال نے اس کے خاندان پرظلم کی انتہاء کردی ہے۔
پولیس تھانہ ماچھیول کے اہلکاروں نے گلوبٹ کاکرداراداکرتے ہوئے چاردر چاردیواری کا تقدس پامال کیااوربلاوجہ ہمارے گھر میں داخل ہوگئے اورپولیس اہلکارضعیف خاتون اورگھرمیں موجود دیگرافرادپربہیمانہ تشدد کرتے رہے پولیس اہلکاروں کے تشدد سے 60سالہ شکیلہ بیگم شدیدزخمی ہوگئی۔ پولیس اہلکارگھرسے وسیم نامی محنت کش کواٹھاکرنجی ٹارچرسیل میں لے گئے۔اس موقع پروسیم کے ورثاء کاکہناتھاکہ پولیس اہلکار وسیم کونجی ٹارچرسیل میں رکھ کربرہنہ کرکے تشددکا نشانہ بناتے رہے۔ پولیس تشدد سے محنت کش وسیم علی کی حالت غیر ہوگئی۔ حالت غیر ہونے پر پولیس اہلکاروں نے محنت کش کو چھوڑدیا۔ تشددکانشانہ بننے والے وسیم علی نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت میں پولیس تشددکے خلاف درخواست دائرکردی جس پرڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے متاثرہ وسیم علی کاڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی سے میڈیکل کرونے کے احکامات جاری کئے جہاں پراس پرتشددثابت ہوگیاہے متاثرین نے وزیراعلی پنجاب۔آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔