لاڑکانہ(این این آئی)لاڑکانہ کے نواحی گاؤں میں آوارہ کتوں نے 6 سالہ بچے کو نوچ کر زخمی کردیا، بچے کی چیخ و پکار پر ورثاکازخمی کواسپتال منتقل کرنے کی کوشش تاہم بچہ راستے میں ہی دم توڑگیا، موت کی تصدیق کے بعد ورثہ لاش پر ماتم کرتے رہے،
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب کھوسہ گاؤں میں 6 سالہ بچے ظہیر گڈانی کو کاٹ کھایا، آوارہ کتوں نے معصوم بچے کے چہرے، بازو اور ٹانگوں کو نوچ ڈالا ورثہ کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم خون زیادہ بہہ جانے سے بچہ راستے میں ہی دم توڑ گیا اسپتال پہنچنے پر بچے کی موت کی تصدیق کے بعد لواحقین لاش پر ماتم کرتے رہے جبکہ ضرور کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، اس موقع پر متوفی بچے کے والد احمد نواز گڈانی نے بتایا کہ بیٹا جیسے ہی گھر سے باہر نکلا تو آوارہ کتوں نے بیٹے پر حملہ کر دیا پانچ سے سات آوارہ کتے بیٹے کو نوچتے رہے، چیخ و پکار پر نکل کر بیٹے کو کتوں سے چھڑوایا تاہم خون بہت نہہ چکا تھا، دوسری جانب ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ گاؤں لے گئے جہاں لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔