مظفر آباد(این این آئی)آزاد کشمیر کے ضلع بالائی وادی نیلم کاعلاقہ سرگن گلیشئر کی زد میں آکر دب گیا۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردئیے گئے ہیں،ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم گلیشئر کی زد میں آکر 2 دکانیں تباہ ہو گئی ہیں۔