اسلام آباد(این این آئی)پی ایچ ڈی ڈاکٹر نقی الدین سمیت دو افراد کرونا وائرس کے باعث پمز میں زندگی کی بازی ہار گئے ، وفاقی دارالحکومت میں جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی ۔ ہفتہ کو ہمز ہسپتال میں 69 سالہ ڈاکٹر نقی الدین انتقال کر گئے،فوکل پرسن کورونا وائرس پمز ڈاکٹر نسیم اختر کی جانب سے تصدیق کر دی گئی۔ پمز ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نقی الدین حالت تشویشناک ہونے کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے۔
ڈاکٹر نسیم نے کہاکہ ڈاکٹر نقی کو 13 اپریل کو کورونا وائرس مثبت آیا تھا، ڈاکٹر نقی کو 15 اپریل کو پمز ہسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کی گیا تھا، ڈاکٹر نقی دل کے عارضے میں مبتلا تھے, موت کی وجہ کورونا وائرس بنا۔دوسری جانب پمز ہسپتال میں کورونا کا ایک اور مریض چل بسا۔ انتظامیہ کے مطابق تراسی سالہ مریض پمز کی آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا، اسلام آباد میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد تین ہوگئی