منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سعودی عربیہ کے مفتیان کے فتوے پر عمل کرنا ہے توچور کاہاتھ بھی کٹنا چاہیے، مفتی عبدالقوی علما سو کے امام نہ بنیں انہیں، چاندمیں قندیل بلوچ اور مساجدمیں صرف کرونانظرآرہا ہے،کھری کھری سنا دی گئیں

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی شوری کے رکن مولانا حافظ محمد یوسف نے کہا کہ مفتی عبدالقوی علما سو کے امام نہ بنے انہیں چاندمیں قندیل بلوچ اور مساجدمیں صرف کرونانظرآرہا ہے جامعہ الازھر،سعودیہ عربیہ اور شام کے مفتیان آزاد نہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عربیہ کی بات کرنے والے غور کرے کہ سعودی عربیہ میں چور کاہاتھ اور قاتل کاسر قلم کیاجاتا ہے

جبکہ پاکستان میں کچھ نہیں ہو تااگرسعودی عربیہ کے مفتیان کے فتوے پر عمل کرنا ہے توچور کاہاتھ بھی کٹنا چاہیے انہوں نے کہا کہ مغربی ذہنیت کی بدولت مساجد کی بندش کامسئلہ اب مذہبی سے زیادہ سیاسی بن گیاہے مغرب اور یورپ سے متآثر سازشی عناصر نیاس مسئلے کو چھیڑا تو دمادم مست قلندر ہوجائے گا یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس حوالے صدر مملکت کا قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے سات رابطہ خوش آئند ہے انہوں نے کہاکہ سماجی رابطہ کے حوالے سے اوربھی فوائنٹ موجود ہیں لیکن پاکستان میں موجود مغرب زدہ عناصر سازش کے تحت صرف مساجدکی بات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مساجد کی بندش اور لوگوں کو عبادات سے روکناعذاب الٰہی کودعوت دینے کی مترادف ہے خدا کا خوف کرے مساجد کو لاک ڈاون سے استثنیٰ دی جائے تاکہ عوام رمضان کریم میں اللہ جل جلالہ کے سامنے گڑ گڑاکر روئے اور عذاب الٰہی کے ٹلنے کی دعا مانگے انہوں نے مزید کہا کہ علما کرام کورنا وائرس کے حوالے قابل تحسین خدمات کو پیش کیا وفاقی و صوبائی حکومت ممبر ومحراب سے تعلق رکھنے والے علما کرام کے لیے خصوصی پیکیج اور راشن کا اعلان کر ے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…