اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرلیا جس کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹ 24 گھنٹے کے کھلے رہیں گے۔ ہفتہ کو اسلام آباد انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورنٹ پر صرف ہوم ڈلیوری اور پارسل کی سہولت ہو گی،انتظامیہ کی جانب سے کھولی گی باقی تمام دکانیں رات 8 تک کھلی رہیں گی۔