اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ،خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اسلام آباد 25، راولپنڈی 12،پنجاب، اوکاڑہ 48، نارووال 46، لاہور 30، مری 29،، بوکرا 14، سید پور 12، گولڑہ 12، سیالکوٹ 22،گوجرانوالہ 21، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال 17، حافظ آباد 16، فیصل آباد 15، بہاولنگر 10، جھنگ، گجرات 8، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، منڈی بہاولدین،قصور 7، جہلم 6، جوہرآباد 4، نور پورتھل، ملتان، کوٹ اد و، قلات 3، لیہ 2، بہاولپورایک، کشمیر گڑھی دوپٹہ 28، راولاکوٹ 25، مظفرآباد 19، کوٹلی 15، خیبرپختونخواہ مالم جبہ 26، دیر24، کاکول 23، بالاکوٹ 21، ڈیرہ اسماعیل خان 20، پشاور 18، چیراٹ 16، کالام 15، بنوں 13، سیدوشریف 11، پاراچنار 10، پٹن 8، میرکھانی 7، بلوچستان کوئٹہ10،ژوب 6، قلات 3، گلگت بلتستان سکردو 5، بگروٹ 4، چترال، گوپیس، گلگت 3، ہنزہ 2، چلاس اور استور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد43 اور چھور میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔