لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمبولینسوں کو لاک ڈاؤن میں جانے کی اجازت کے باوجود لاڑکانہ میں ایمبولینس کو پولیس ناکے پر روک لیاگیا۔ جی این این نے اپنی رپورٹ میں باقاعدہ ویڈیو چلا دی۔ لاڑکانہ میں ناکے لگا کر ایمبولینس کو روکا گیا، اس کی کئی ویڈیوز منظر عام پر آ گئی ہیں، پولیس کے روکنے کے بعد مریض کو سبز کے ٹھیلے پر منتقل کرکے ہسپتال لے جانا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے شہر
کے اندرونی علاقوں میں بھی ناکے لگا رکھے ہیں اور ایمبولینسوں کو بھی روکا جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے ایدھی اہلکار اور لواحقین اپنے مریض کو ریڑھے پر ڈال کر ہسپتال لے کر گئے۔ رپورٹ کے مطابق انتظامیہ اور فیصل ایدھی کے درمیان بات چیت بھی ہوئی تھی اور انتظامیہ نے معاملے کے حل کی جانب اشارہ دیا تھا لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہو سکا اور ایمبولینسوں کو روکنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔